ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو کی 2دکانوں میں لگی بھیانک آگ

منگلورو کی 2دکانوں میں لگی بھیانک آگ

Thu, 27 Sep 2018 13:01:12    S.O. News Service

منگلورو27؍ستمبر (ایس او نیوز)پانڈیشور پولیس اسٹیشن کے حدود میں گنپتی ہائی اسکول روڈ پر واقع 2دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے بہت زیادہ مالی نقصان تو ہواہے ۔لیکن کسی دکانوں میں کام کررہے اسٹاف یا گاہکوں کو کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔

جن دکانوں میں آگ لگی ان کے نام کامتھ اینڈ کو اور سیلکشن سنٹر بتائے جاتے ہیں۔پانڈیشور علاقے کے فائر بریگیڈ عملے نے جائے واقعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور مزید دکانوں کو آگ کی لپیٹ سے محفوظ کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ یہ آگ ایک دکان میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے بھڑکی تھی۔ پولیس کمشنر ٹی آر سریش، ڈی سی پی اوماپرشانت، میئربھاسکر موئیلی اور دیگر کارپوریٹرس نے آتشزدگی کے مقام پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ 


Share: